Sunday, 14 April 2013


کراچی…سرجانی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی آئی ڈی نے چھاپا مارا ہے، سی آئی ڈی اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے گرفتا رکرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ میں بھاری اسلحہ کا استعمال جبکہ دھماکا خیز مواد سے بھری ایک گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامناہے جبکہ مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔ چھاپا گزشتہ روز گرفتار کیے گئے 4 دہشت گردوں کی نشاندہی پر مارا گیا۔

0 comments:

Post a Comment