اسلام
آباد…قومی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں پہلا ایئربس اے 320 طیارہ جون میں
شامل ہوجائے گا۔سال کے آخر تک چار اے 320 طیارے پی آئی اے کو مل جائیں
گے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق طیاروں کی کمی دور کرنے کے لیے درمیانی گنجائش
والے چار ائیربس اے 320 طیارے فضائی بیڑے میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ ان میں
پہلا طیارہ جون میں ، دو طیارے اگست میں اور چوتھا طیارہ نومبر میں مل
جائے گا۔ یہ تمام طیارے ڈرائی لیز پر لیے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے
طیاروں پر پائلٹوں کو تربیت دینے کا عمل جاری ہے۔
Saturday, 20 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment