دہلی
…این جی ٹی …دنیا بھر کی خواتین خصوصاً مشرقی خواتین اپنے ظاہری حسن میں
اضافے کیلئے سونے سے بنے زیورات پہنتی ہیں لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے
شہر پمپری میں ایک شخص ایسابھی مو جود ہے جس نے سونا پہننے کے شوق میں
خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔32 سالہ دتّہ پھوگے نامی اس بزنس مین نے
اپنے دولتمندانہ رتبے کے اظہار کیلئے کسی قیمتی کپڑے کے بجائے خصوصی طورپر
24قیراط خالص سونے سے ٹی شرٹ تیار کروائی ہے جو 3اعشاریہ3 کلو گرام وزنی
ہے۔2لاکھ50ہزار ڈالر(1کروڑ 36لاکھ بھارتی رو پے) مالیت کی شرٹ کو کسی
ڈیزائنر نے نہیں بلکہ15سناروں نے دو ہفتوں میں تیار کیا ہے جس کے ساتھ تین
سو 25 گرام سونے سے بنی بیلٹ بھی مو جود ہے ۔ پھوگے کا کہناہے کہ وہ کوئی
پرکشش شخصیت کا مالک نہیں لیکن سونے کی یہ شرٹ خواتین کو متا ثر کر نے
کیلئے کافی ہو گی۔
Tuesday, 16 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment