Tuesday, 16 April 2013



میامی …این جی ٹی …امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں بڑی تعداد میں افریقی گھونگوں کی موجودگی نے انتظامیہ کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ 8انچ لمبے اور 4انچ قطر کے حامل یہ خاص نسل کے گھونگے ناصرف پودوں کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ انسانوں میں گردن توڑ بخار کا باعث بھی بنتے ہیں۔ میامی کی میامی ڈیڈ کاؤنٹی میں پائے گئے ان گھونگوں کو دیکھ کر شہری انتظامیہ شدید پریشانی کا شکار نظر آرہی ہیں جبکہ ان گھونگوں کو پکڑنے کے لیے شہر بھر میں رضاکاروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پہلے ہی دن صرف ایک اسکوائر میل رقبے پر کم از کم ایک ہزار کے قریب یہ خاص نسل کے گھونگے پائے گئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment