میکسیکو
سٹی…میکسیکو میں تقریباً 3 ہزار افراد نے دوربینوں سے آسمان کا نظارہ کر
کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے میکسکو کے
دارلحکومت سمیت مختلف شہروں کے 40 مقامات پر اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا
جہاں مجموعی طور پر 2 ہزار 978 افراد جمع ہوئے اور بیک وقت اپنی دوربینوں
سے چاند کا نظارہ کیا۔اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ میکسیکو ہی کے پاس تھا جو دو
سال قبل قائم کیا گیا تھا جب 2 ہزار 753 افراد نے ایک ہی وقت میں دوربین
سے آسمان دیکھا تھا۔ میکسکو کی نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے مطابق یہ ایونٹ
منعقد کرنے کا مقصد لوگوں میں خلائی سائنس کے بارے میں دلچسپی اور آگہی میں
اضافہ کرنا ہے۔
Monday, 22 April 2013
میکسیکو؛3 ہزار افرادکا دوربینوں سے آسمان کے نظارے کاعالمی ریکارڈ
Posted by Unknown on 19:11 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment