پیرس…این
جی ٹی…فرانسیسی منرل واٹربرانڈ کے نئے اور مسکراہٹیں بکھیرنے والے اشتہار
نے آج کل انٹرنیٹ پر تہلکہ مچایا ہواہے۔ بے بی اینڈ می نامی اس اشتہار میں
ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جو گاڑی کے شیشے میں اپنا عکس دیکھتا ہے تو اُسے
اپنی جگہ ایک بچے کی شکل دکھائی دیتی ہے جو ہوبہو اُسے نقالی کرتا نظر آتا
ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے اُس مقام سے گزرتے ہر شخص کو شیشے میں اپنا بچپن
دکھائی دینے لگتا ہے جو اُنہی کی طرح ہر ڈانس اسٹیپ نقل کررہا ہوتا ہے۔
گذشتہ دنوں جاری کی گئی اس اشتہار کی ویڈیو نے آتے ہی تہلکہ مچادیا ہے جسے
صرف تین دنوں میں1کروڑ سے زائد افراد آن لائن دیکھ کر محظوظ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسی کمپنی کے منرل واٹر اشتہار کے لیے ڈائپرز پہنے،
رولر اسکیٹنگ اورہپ ہاپ ڈانس کرتے بچوں کی ویڈیو نے بھی آن لائن مقبولیت کے
ریکارڈز قائم کردیے تھے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا
اشتہار بن گیا تھا۔
Monday, 22 April 2013
منرل واٹر کااشتہار:بڑوں کی نقل اُتارتے بچوں کے ڈانس نے تہلکہ مچادیا
Posted by Unknown on 19:09 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment