Sunday, 7 April 2013



نیویارک… این جی ٹی…مواصلاتی رابطے کو جدید اور سہل بنانے والی سائنسی ایجاد موبائل فون گزشتہ روز40برس کا ہوگیا۔ 3 اپریل 1973 کو پہلا موبائل ایجاد کرنے والے موبائل کمپنی کے سائنسدان نے اس موبائل سے اپنی اہلیہ کو پہلا فون کیا تھا۔ ساڑھے تین کلوگرام وزنی پہلے موبائل فون سے صرف 20 منٹ بات چیت کرنے کی سہولت متعارف کروائی گئی۔ انسانوں کے درمیان آسان رابطے اور کہیں بھی کسی بھی جگہ فوری رابطے کا نظام متعارف کروانے والی اس جدید نے 4 دہائیوں میں جدت کے کئی روپ لیے اور انسانی زندگیوں کو آسان سے آسان تر بناتا گیا۔ انسانوں کی زندگی میں ایک ضروری عنصر کی طرح شامل ہونے والی اس ایجاد کو 40 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور اس جدید آلے کو بنانے والے سائنسدانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

0 comments:

Post a Comment