Tuesday, 2 April 2013

نئی دہلی....بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں شامل اداکار، ہدایتکار و فلمساز اجے دیوگن2اپریل کو44ویں سالگرہ منائیں گے۔2اپریل1969ءکوبھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہونے والے اجے دیوگن نے اپنے فلمی کےریئر کا آغاز1991ءمیں فلم پھول اور کانٹے سے کیا۔جس کے بعد اجے دیوگن نے جگر،دل والے،ناجائز،دل جلے،زخم،دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ،رین کوٹ،یوا،،لجا،گنگا جل،اومکارہ،کمپنی،گولمال سےریز،ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی،راج نیتی ،سنگھم،بول بچن اور سن آف سردار جیسی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ فلمی دنیا میں بےحد نام کمانے والے اجے دیوگن 1999ءمیں بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کاجول سے شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے جن سے ان کے دو بچے ہیں۔حال ہی میں رےلےز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم "ہمت والا"باکس آفس پر بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی جسے ناقدین نے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ گذشتہ روز ہونے والے گولڈن کیلا ایوارڈ میں بھی انہیں بدترین اداکار کے ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

0 comments:

Post a Comment