Tuesday, 2 April 2013

لندن …این جی ٹی … کپڑے،بھوسے اور روئی بھر کر بنائی گئی کٹھ پتلیاں تو ہر کسی نے دیکھی ہونگی لیکن لندن میں نمائش کے لیے رکھی گئی کٹھ پتلیاں عام سے ذرا ہٹ کر ہیں۔کینیڈاکے شہر وینکور سے تعلق رکھنے والے جافرے فارمر نامی آرٹسٹ نے لندن کے باربیکن سینٹرکی دی کروَ گیلری میں" دی سرجن اینڈ دی فوٹوگرافر" کے عنوان تلے دلچسپ انداز کی کٹھ پتلیاں نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔90میٹر طویل اس گیلر میں پیش کی گئی تمام کٹھ پتلیوں کو فارمر مکمل طور پرنے سینکڑوں پرانی کتابوں سے نکالی گئی تصاویر اور میگزینز کے اوراق کی مدد سے تخلیق کیا ہے۔26مارچ سے لندن میں نمائش کے لیے رکھی گئی یہ دلچسپ کٹھ پتلیاں 28جولائی تک یہاں موجود ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے عوام کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment