Saturday, 20 April 2013


اسلام آباد… ججز نظربندی کیس میں سابق صدرجنرل(ر)پرویزمشرف کا4مئی کو جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا ہے ۔اس قبل ان کے خلاف فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے بعد کچھ وقفے کے بعد فیصلہ سنادیا گیا ہے اور انہیں جیل بھیج دیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے گا یا کہیں اور رکھا جائے گا اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن میں واضح ہو سکے گا۔عدالتی فیصلے کے بعد سیکیورٹی اہل کار پرویز مشرف کوکمرہ عدالت سے باہر لے گئے۔دوران سماعت مدعی وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کو ہتھکڑی کے بغیر پیش کیا گیا ، یہ بدنیتی ہے۔پرویز مشرف کے عدالت سے نکلتے وقت وکلا نے پیچھاکیا، نعرے بھی لگائے۔ سیکیورٹی اہلکار پر ویز مشرف کو دوبارہ پولیس ہیڈ کوارٹرزلے کر روانہ ہو گئے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment