Saturday, 20 April 2013


نئی دہلی....بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جس کے بعد شہریوں نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔متاثرہ 5سال کی بچی، تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی 15 اپریل کو گھر سے غائب ہوئی اور 17 اپریل کو ملی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک سے زائد لوگوں نے اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔لڑکی کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد دہلی کے کئی علاقوں میں مظاہرے ہوئے جس میں ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایک روز پہلے ایسے ہی ایک مظاہرے میں ایک پولیس افسر نے ایک خاتون کو تھپڑ بھی مارا تھا۔ 5 برس کی بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے بعد شہریوںنے شدید احتجاج کیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment