Saturday, 20 April 2013

 
بوسٹن....امریکی پولیس نے بوسٹن دھماکوں میں ملوث دوسرے ملزم کوزخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔امریکی میڈیاکے مطابق بوسٹن کے مضافاتی علاقے واٹر ٹاو¿ن سے میراتھون دھماکوں میں ملوث دوسرے ملزم جوخارنائیف کوشدیدزخمی حالت میں حراست میں لیاگیاہے۔ملزم کوایمبولینس میں منتقل کرکے اسپتال لے جایاجارہاہے۔ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس نے علاقے کوکلیئرقراردے کرسرچ آپریشن ختم کردیا۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ اورکریکردھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔واقعے میں کسی پولیس اہلکارکے زخمی یاہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔نیوبیڈفورڈ میں بھی 3 افراد سے بوسٹن دھماکوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی ۔بوسٹن پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور دوسرا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انصاف جیت گیا اور دہشت ہار گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment