Monday, 22 April 2013

Aameen!Aameen!Aameen!

Posted by Unknown on 06:07 with No comments
آمین! آمین! آمین!

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
رسول اللہ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو منبر لانے کا حکم دیا۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین منبر لے آئے جب نبی اکرم پہلی سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا آمین پھر جب دوسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا۔ آمین۔ اسی طرح جب تیسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا آمین۔
جب رسول اکرم منبر سے نیچے تشریف لائے تو ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ آج ہم نے آپ سے ایسی بات سنی جو اس سے پہلے نہیں سنی۔ آپ نے فرمایا جناب جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور کہا اس آدمی کیلئے ہلاکت ہے جس آدمی نے رمضان کا مہینہ پایا اور اپنے گناہوں کی بخشش اور معافی حاصل نہ کر سکا۔ اس کے جواب میں، میں نے آمین کہی پھر جب میں دوسری سیڑھی پر چڑھا تو جناب جبریل علیہ السلام نے کہا ہلاکت ہے اس آدمی کیلئے جس کے سامنے آپ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے میں نے اس کے جواب میں آمین کہی پھر جب میں تیسری سیڑھی پر چڑھا تو جناب جبریل علیہ السلام نے کہا جس شخص نے اپنے ماں باپ یا دونوں میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اور ان کی خدمت کرکے جنت حاصل نہ کی تو اس کیلئے بھی ہلاکت ہو میں نے جواب میں کہا آمین۔
(رواہ الحاکم بسند صحیح )

0 comments:

Post a Comment