Wednesday, 17 April 2013

Asking From People

Posted by Unknown on 06:47 with No comments

لوگوں سے مانگنا

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سوالی جو ہمیشہ لوگوں سے مانگتا رہتا ہے قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے منہ پر گوشت کی ایک بوٹی بھی نہ ہوگی۔
(بخاری، کتاب الزکوٰۃ باب من سال الناس تکثرا)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص اپنا مال بڑھانے کے لیے لوگوں سے سوال کرتا ہے وہ آگ کے انگارے مانگ رہا ہے۔ اب چاہے تو وہ کم کرے یا زیادہ اکٹھے کر لے
(مسلم، کتاب الزکوٰۃ، باب النھی عن المسئلہ)

0 comments:

Post a Comment