لندن
…دھماکے دار اور بلند آواز چھینکنے والا شخص ملنسار اور دوستانہ رویہ
رکھنے والا ہوتا ہے، ایسا ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ بات ایک نئی امریکی
تحقیق میں سامنے آئی ہے کہ چھینکنے کے مختلف انداز آپکی شخصیت کے چھپے راز
ظاہر کرتے ہیں۔تحقیق میں مزیدبتایا گیا ہے کہ صاف گو اوردوستانہ رویہ رکھنے
والے لوگ کھل کر بلند آواز میں چھینکتے ہیں جبکہ شرمیلے افرادسانسوں
کیساتھ اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔تحقیق کار نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا
کہ انسانی چھینک بھی قہقہوں اور ہنسی کی طرح ہوتی ہے، کچھ زوردار آواز میں
ہنسنے اور قہقہے لگانے کے عادی ہوتے ہیں توکچھ دبی دبی ہنسی یا مسکراہٹ پر
ہی اکتفا کر لیتے ہیں۔طبی و سائنسی ماہرین کا ماننا ہے کہ چھینکناطبی فوائد
کیساتھ ساتھ ایک نفسیاتی علامت ہے جو ہماری چھپی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔
Tuesday, 30 April 2013
چھینکنے کاانداز شخصیت کے چھپے راز ظا ہر کر سکتا ہے،تحقیق
Posted by Unknown on 01:34 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment