واہگہ…معروف
لوک گلوکار عارف لوہار دو روزہ دورے پر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو
گئے،ان کا کہنا ہے کہ آرٹسٹ قوموں میں قربت کیلیے پل کا کردار ادا کرتے
ہیں۔عارف لوہار بھارتی فلم میں گانے کی ریکارڈنگ کے لیے گئے ہیں،روانگی سے
قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی
بھی مسئلے کاحل امن اورمذاکرات میں ہے،مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا عمل
جاری رہنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ قوموں کا سرمایہ ہوتے ہیں اور انہیں
قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،اس موقع پر عارف لوہار نے اپنی
مقبول جگنی بھی گائی۔
Tuesday, 30 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment