جکارتا…ہار
جیت کا کھیل کا حصہ ہوتی ہے تاہم کبھی کبھی کھیل کو بھی زندگی کا حقیقی
واقعہ تصّور کرلیا جاتا ہے اور لوگ اپنے جذبات پر قابو کھو بیٹھتے ہیں۔ایسا
ہی کچھ گذشتہ دنوں انڈونیشیا میں ہونے والی فٹ بال سپر لیگ میں دیکھنے کو
ملا جہاں ریفری کے فیصلے سے ناخوش ایک کھلاڑی نے انہیں مکا رسید
کردیا۔تفصیلات کے مطابق دو کلب ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابری پر چل رہا
تھا جب میچ ختم ہونے سے فقط 8منٹ قبل ایک فاؤل پر ریفری نے مخالف ٹیم کو
پینالٹی کک کا تحفہ دے دیا۔بس پھر کیا تھا دوسری ٹیم کے کھلاڑی ریفری پر
چڑھ دوڑے حتیٰ کے ایک کھلاڑی نے انہیں مکا بھی رسید کردیا جس سے ریفری کی
ناک سے خون بہنے لگااور انکی شرٹ خون سے رنگ گئی۔جہاں کھلاڑیوں کی اس غیر
اخلاقی حرکت کے بعد میچ 15منٹ تک رُکا رہا وہیں متبادل ریفری نے آتے ہی
ملوث کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھاتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر کردیا۔
Wednesday, 24 April 2013
فیصلے سے ناخوش انڈونیشین فٹ بالر نے ریفری کو مکا رسید کردیا
Posted by Unknown on 19:19 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment