نیویارک…نیویارک
پولیس کا کہناہے کہ بوسٹن بم دھماکوں میں ملوث ملزمان نیویارک کو بھی
نشانہ بنانا چاہتے تھے۔نیویارک پولیس کے چیف کا کہناہے کہ بوسٹن دھماکوں
میں ملوث چیچن ملزمان دھماکوں کے بعد نیویارک جانا چاہتے تھے۔ اس بات کا
انکشاف تحقیقات کے دوران پولیس کو ایک ٹیکسی ڈرائیو نے کیا۔ ڈرائیور کے
مطابق ملزمان ٹیکسی میں روسی یاکسی اورزبان میں باتوں کے دوران نیویارک کے
علاقے مین ہٹن کا نام استعمال کررہے تھے۔15اپریل کو بوسٹن دھماکوں میں
3افراد ہلاک اور 264زخمی ہوگئے تھے۔
Wednesday, 24 April 2013
میراتھون دھماکوں کے بعد ملزمان نیویارک جانا چاہتے تھے،پولیس
Posted by Unknown on 19:17 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment