ایک
مرتبہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اپنے کچھ مصاحبین کے ہمراہ تشریف فرما تھے
اتنے میں مؤذن آیا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک برتن میں پانی
منگوایا اور اس سے وضو کیا پھر فرمایا ’’میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی وضو کرتے
ہوئے دیکھا ہے جیسا وضو میں نے ابھی کیا ہے۔ ایسا وضو کرنے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا تھا جو میرے اس وضو جیسا وضو کرے گا پھر کھڑے ہوکر ظہر کی نماز
پڑھے گا تو اس کے ظہر اور فجر کے درمیان کے گناہ
معاف کردئیے جائیں گے‘ پھر وہ عصر کی نماز پڑھے گا تو ظہر اور عصر کے
درمیان کے سارے گناہ معاف کردئیے جائیں گے پھر وہ مغرب پڑھے گا تو مغرب اور
عصر کے درمیان کے گناہ معاف کردئیے جائیں گے‘ پھر وہ ساری رات بستر پر
کروٹیں بدلتے گزار دے گا۔ پھر وہ اٹھ کر وضو کرکے فجر کی نماز پڑھے گا تو
اس کے فجر اور عشاء کے درمیان کے گناہ معاف کردئیے جائیں گے‘ یہی وہ نیکیاں
ہیں جو گناہوں کو دور کردیتی ہیں۔‘‘ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں
نے دریافت کیا ’’اے عثمان! (رضی اللہ عنہ) یہ تو حسنات ہوگئیں تو باقیات
صالحات کیا ہوں گی؟‘‘ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’باقیات صالحات یہ
کلمات ہیں:۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ
لِلّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا
بِاللّٰہِ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ اللہ پاک ہے‘ تمام تعریفیں اللہ
کیلئے ہیں‘ اللہ سب سے بڑا ہے‘ نیکی کرنے کی طاقت اور برائی سے بچنے کی قوت
اللہ ہی کی طرف سے ہے۔‘‘
Friday, 19 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment