Tuesday, 2 April 2013

لندن …این جی ٹی …بر طانیہ کے شہر لندن میں پبلک مقام پر ایسا منفرد فن دھاتی ماڈل نصب کیا گیا ہے جو چلتی ہوا کے جھونکوں کو مو سیقی کی دھنوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔اس ماڈل کودرخت کی شکل سے متا ثر ہو کر تیار کیا گیا ہے جس میں اسٹین لیس اسٹیل (Stainless)کے پائپ لگائے گئے ہیں، جب ہوا ان پائپوں کے اندر سے گزرتی ہے تو اس کے اردگرد کھڑے افراد کو ایک مختلف آواز کی مو سیقی سننے کو ملتی ہے جوکہ اپنی منفرد ظاہری بناوٹ کے ساتھ ساتھ سننے میں بھی منفرد ہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment