'گارڈین' کے بیان کے مطابق لاکھوں افراد نے متبادل سوشل نیٹ ورک اور نئے اطلاقات کے لئے فیس بک کو چھوڑ دیا ہے۔ سٹڈیز کی یہ تجویز ہے کہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، سپین، فرانس، جرمنی، جاپان اور دیگر یورپی ممالک میں فیس بک تک رسائی چوٹی تک ہے اور اب یہ رسائی تنزلی کا شکار ہو رہی ہے۔
سوشل بیکرز کے ایک تجزیہ نگار کے مطابق،گزشتہ چھ ماہ کے دوران،9 ملین امریکیوں نے فیس بک چھوڑ دی جبکہ برطانیہ میں 2 ملین لوگوں نے فیس بک چھوڑ دی۔
"مسٔلہ یہ ہے کہ امریکہ اور برطانیہ میں،زیادہ تر لوگ جو فیس بک کے لئے سائن اپ کرنا چاہتے ہیں وہ یہ پہلے سے ہی کر چکے ہیں"۔ تجزیہ نگار نئے میڈیا کے ماہر Ian Maude نے گارڈین کو بتایا۔ " اس میں ایک بوریت کا عنصر ہے جہاں لوگ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔" کیا فیس بک مائی سپیس میں کسی رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے؟خطرہ نسبتا چھوٹا ہے، لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ خطرہ نہیں ہے۔"
فیس بک کے خریدنے سے پہلے انسٹا گرام نے صرف 18 مہینوں میں 30 ملین صارفین حاصل کیے۔ پاتھ،موبائل فون کی بنیاد پر سوشل نیٹ ورک اور اپلی کیشن نے، 9 ملین سے زائد صارفین حاصل کر لیے ہیں۔ پاتھ کا موجد،فیس بک کا سابقہ ملازم ڈیو مورن تھا۔
سوشل بیکرز کے مطابق،فیس بک مارچ کے مہینے میں انڈیا(4 فیصد سے اوپر تک) اور برازیل(6 فیصد سے اوپر تک) میں زیادہ استعمال کی گئی۔ پیو ریسرچ سینٹر کے انٹرنیٹ اور امریکن لائف پراجیکٹ نے بتایا کہ 61 فیصد فیس بک صارفین نے دلچسپی کی عدم موجودگی یا پھر یہ سوچتے ہوئے کہ وہ سائٹ پہ بہت وقت گزار رہے ہیں کی وجہ سے چھٹی لے لی۔
اگر فیس بک کے صارفین فیس بک کو استعمال کرنا چھوڑ دیتے ہیں یا اس کو کم سے کم چیک کرتے ہیں تو فیس بک کی آمدنی متاثر ہو گی۔ فیس بک کے زیادہ تر پیسے کا انحصار ہدف بنائے گئے اشتہارات پر ہے۔

0 comments:
Post a Comment