Tuesday, 30 April 2013



ممبئی/جے پور…انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، راجستھان، بنگلور، ممبئی اور پنجاب کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔جے پور میں ہونے والا آج کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا، رائل چیلنجرز بنگلور کے 9 میچز کے بعد 12 جبکہ راجستھان رائلز کے 8 میچز کے بعد 10 پوائنٹس ہیں۔ کامیابی کی صورت میں راجستھان کی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی جبکہ میچ میں فتح بنگلور کو ٹیبل لیڈر بنادے گی۔ دوسرا میچ ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان شام ساڑھے سات بجے ممبئی میں شروع ہوگا، ممبئی کے 8 میچز کے بعد 10، جبکہ پنجاب کے 8 پوائنٹس ہیں، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کر رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment