Tuesday, 30 April 2013



ممبئی… چترانگدا نئی فلم کے لیے اردواور کتھک سیکھ رہی ہیں۔بالی وڈاداکارہ چترانگداسنگھ نے نئی فلم کے لیے اردو اور کتھک ڈانس سیکھنا شروع کردیاہے نامورہدایتکارسدھیرمشراکی فلم ہزاروں خواہشیں ایسی سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والی چترانگداسنگھ نے کہاہے کہ وہ اپنی نئی فلم میں سب کوحیران کردیں گی۔انہوں نے فلم کانام تونہیں بتایاتاہم ان کاکہناہے کہ اپنے کردارمیں حقیقت کارنگ بھرنے کیلیے وہ آج کل کتھک ڈانس سیکھ رہی ہیں اس کے علاوہ اردوبھی سیکھ رہی ہیں تاکہ کردارکی ڈیمانڈکے مطابق اردوتلفظ کی درست ادائیگی اورالفاظ کابرمحل اندازمیں استعمال کرسکیں۔چترانگداسنگھ کی جان ابراہام کے ساتھ حال ہی میں ریلیزہوئی فلم ”آئی می اورمیں“ باکس آفس پراچھابزنس کررہی ہے اور ان کے کام کوبھی خوب سراہاجارہاہے۔

0 comments:

Post a Comment