Wednesday, 17 April 2013



بیجنگ....چین میں دنیا کے بلند ترین بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کا کام جاری ہے جہاں بہادر انجینئرز 270میٹر کی بلندی پر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چین میں صوبے انہوائی سے ہونان اور شنگھائی تک268میل تک الٹرا ہائی وولٹج بجلی کی لائنیں بچھا نے کا منصوبہ جاری ہے جس کے تحت تما م لائنوں کو آپس میں منسلک کرنے کےلئے دنیا کے بلندو بالا بجلی کے کھمبے نصب کئے جا رہے ہیں۔90منزلوں پر مشتمل ےہ دیوہیکل کھمبے 885فٹ بلند ہیںجن کی تنصےب کے عمل مےں مصروف بہادر انجینئرز اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اونچائی سے خوفزدہ ہوئے بغیررسی کی سیڑھیوں پر لٹک کرلائنےں ڈالنے اور کھمبوں پر انہےں اےک ساتھ جوڑتے نظر آرہے ہےں۔

0 comments:

Post a Comment