Monday, 15 April 2013



پیرس…این جی ٹی …اچھے ڈرائیور کے لیے صرف گاڑی چلا نا ہی نہیں بلکہ مہارت سے پا رکنگ کر نابھی ایک فن ہے جس میں ہر شخص کو مہارت حاصل نہیں ہو تی ۔ فرانس کے شہر پیر س میں اس مہارت کو جا نچنے کے لیے ایک دلچسپ انداز اختیار کیا گیا اور ما ل کے پار کنگ لا ٹ میں پن با ل گیم کی طر ز پر ایک اسکرین نصب کر دی گئی ہے ۔ کو ئی انا ڑی ڈرائیور جیسے ہی اس اسکرین کے نیچے کھڑ ی گا ڑیوں کے بیچ پا رکنگ کر نے کے دوران اپنی کار ٹکراتا ہے یہ اسکر ین اس ٹکر کو ریکا رڈ کر کے ڈرائیو ر کو منفی نمبر دے دیتی ہے ۔یعنی پار کنگ کے دوران جتنی زیا دہ ٹکریں اتنی ہی منفی نمبر اور ٹکر انے والا اتنا ہی بر ا ڈرائیور۔یہی نہیں بلکہ سب سے زیادہ بری پا رکنگ کر نے والے کوسب سے برے ڈرائیو ر کے ٹا ئٹل کے سا تھ ایک ٹرافی بھی دی جا تی ہے۔

0 comments:

Post a Comment