Thursday, 25 April 2013



برن… این جی ٹی… سوئس کمپنی کے ماہرین نے ایک ایسی انوکھی اور جدیدواٹر فلٹر بوتل تیار کر لی ہے جو سیکنڈوں میں کسی جادو کی طرح کولڈ ڈرنک کوشفاف پانی میں تبدیل کر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ با ریک جا لیوں کے فلٹریشن نظا م پر مشتمل یہ بو تل پلاسٹک سے تیار کی گئی ہے جسکے ڈھکن میں400سے زائد انتہائی ننھے سوراخ موجود ہیں جو بوتل میں موجود کولڈ ڈرنک میں شامل اجزاء کو صاف کرتے ہوئے اسے شفاف پانی میں بدل دیتے ہیں۔تین سطحوں پر مشتمل اس فلٹر بوتل کی پہلی تہہ آلودہ پانی میں سے بد بو اور کلورین ختم کرتی ہے جبکہ دوسری اور تیسری تہہ رنگین اور نقصان دہ اجزاء کو پانی سے الگ کرتے ہوئے جراثیم سے پاک میٹھے پانی میں تبدیل کر دیتی ہے۔ اس بوتل کے ذریعے کسی بھی طرح کی سوفٹ ڈرنک ہو یا آلودہ پانی ، چند لمحوں میں شفاف پانی بن جائیگا جسکی قیمت 12ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

0 comments:

Post a Comment