Thursday, 25 April 2013

یوفون کی جانب سے پاکستان میں گلیکسی ایس4 لانچ کرنے کے اعلان کے بعد ہمیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ موبی لنک نے دو اسمارٹ فونز متعارف کروانے کے ذریعے اس چیلنج کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان میں سے ایک گوگل کی فلیگ شپ ڈیوائس نیکسس 4 ہوگی اور دوسری ایچ ٹی سی بٹرفلائی، اس کی تصدیق ہمیں ذرائع سے ملی ہے۔

نیکسس 4

nexus4pic 1360675769 موبی لنک پاکستان میں ایچ ٹی سی بٹرفلائی اور نیکسس 4 لانچ کرے گا
نیکسس 4 کی اہم خصوصیات:
  • 4.7 انچ کی 16 ملین رنگوں کی حامل ڈبلیو ایکس جی اے حقیقی ایچ ڈی آئی پی ایس پلس (768 ضرب 1280 پکسل) کیپیسٹو ٹچ اسکرین اور گوریلا گلاس 2
  • اسٹاک اینڈرائیڈ او ایس ورژن 4.2 جیلی بین
  • کویڈ-کور 1.5گیگاہرٹز کریٹ سی پی یو، 2 جی بی ریم، ایڈرینو 320 جی پی یو، کویل کوم اسنیپ ڈریگن ایس 4 پرو چپ سیٹ
  • 8 میگاپکسل آٹوفوکس کیمرہ مع ایل ای ڈی فلیش اور جیوٹیگنگ، فیس ڈٹیکشن، فوٹو اسفیئرز
  • 1080 پکسل وڈیو ریکارڈنگ 30 فریم فی سیکنڈ پر بشمول مستقل آٹوفوکس اور اسٹیریو ساؤنڈ
  • سامنے کے رخ پر 1.3 میگا پکسل کا کیمرہ، 720 پکسل وڈیو کی ریکارڈنگ
  • 16 جی بی کی بلٹ ان اسٹوریج
  • وائی فائی اے/بی/جی/این، وائی فائی ڈائریکٹ، جی پی ایس، مائیکرو یو ایس بی پورٹ مع ٹی وی آؤٹ سپورٹ، بلوٹوتھ ورژن 4.0
  • 2100 ایم اے ایچ بیٹری اور وائرلیس چارجنگ
قیمت اور دستیابی:
گو کہ پاکستان میں اس ڈیوائس کو متعارف کروانے میں موبی لنک کچھ تاخیر کا شکار ضرور ہو گیا ہے، لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ موبی لنک اس کو 43 ہزار روپے کی رعایتی قیمت پر پیش کر رہا ہے اور مزید پرکشش بنانے کے لیے 90 دنوں کے لیے 2 جی بی کا ڈیٹا بکٹ اور 15 دن کا موبائل میوزک مفت دیا جا رہا ہے۔
نیکسس 4 کل یعنی 26 اپریل سے موبی لنک کے بزنس سینٹرز پر دستیاب ہوگا۔

ایچ ٹی سی بٹرفلائی

htc j butterfly 1 1350451958 موبی لنک پاکستان میں ایچ ٹی سی بٹرفلائی اور نیکسس 4 لانچ کرے گا
ایچ ٹی سی بٹرفلائی کی اہم خصوصیات:
  • 5 انچ 16 ملین رنگوں کا حامل 1080 پکسل کا سپر ایل سی ڈی 3 کیپیسٹو ٹچ اسکرین ڈسپلے
  • خمیدہ گوریلا گلاس 2 اور 441 پی پی آئی پکسل ڈینسٹی
  • پولی کاربونیٹ یونی باڈی ڈیزائن
  • اینڈرائیڈ او ایس ورژن 4.1.1جیلی بین مع سینس 4+ یو آئی
  • کویڈ-کور 1.5 گیگاہرٹز کریٹ سی پی یو، 2 جی بی ریم، ایڈرینو 320 جی پی یو
  • 8 میگاپکسل آٹوفوکس کیمرہ مع ایل ای ڈی فلیش اور جیو ٹیگنگ
  • 1080 پکسل وڈیو ریکارڈنگ 30 فریم فی سیکنڈز پر، مسلسل آٹوفوکس اور اسٹیریو ساؤنڈ
  • سامنے کے رخ پر 2.1 میگا پکسل کا کیمرہ، 1080 پکسل وڈیو ریکارڈنگ
  • وائی فائی اے/بی/جی/این، وائی فائی ڈائریکٹ اور ڈی ایل این اے
  • جی پی ایس مع اے جی پی ایس، گلوناس
  • 16 جی کی بلٹ ان اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ
  • ایم ایچ ایل کی حامل مائیکرو یو ایس بی پورٹ، بلوٹوتھ ورژن 4.0 اور این ایف سی
  • ایکسلرومیٹر اور پراکسمٹی سینسر
قیمت اور دستیابی:
گو کہ ہم پاکستان میں فلیگ شپ ڈیوائس ایچ ٹی سی ون کی امید لگائے بیٹھے تھے، جو گلیکسی ایس 4 کی اصل مقابل ہے۔ لیکن ایچ ٹی سی بٹرفلائی کے اعلان کے بعد لگتا ہے کہ اس کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
بٹرفلائی کی خصوصیات بہت زبردست ہیں لیکن میرا نہیں خیال کہ یہ فون گلیکسی ایس4 کے سامنے ٹک پائے گا۔
موبی لنک اس فون کو 70 ہزار کی روپے کی قیمت اور برائٹیکس کی ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ پیش کر رہا ہے۔ موبی لنک صارفین 30 دن کے لیے ایک جی بی کا ڈیٹا، ایک پاؤچ اور اسکرین پروٹیکٹر مفت میں حاصل کریں گے۔
ایچ ٹی سی بٹرفلائی پاکستان میں 2 مئی 2013ء کو لانچ کیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment