فینکس
…وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ہوئے پُرآسائش گھروں میں رہنے کا خواب کون
نہیں دیکھتالیکن ایک امریکی جوڑے نے اپنے شاندار گھر کو خیرباد کہتے ہوئے
ایک انتہائی چھوٹے سے گھر میں رہائش اختیار کر لی ہے ۔امریکی ریاست
ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے بڑھتے ہوئے اخراجات سے تنگ آکر
ایک ایساانوکھا گھرتعمیر کر لیا ہے جو محض 24فٹ لمبا اور 8فٹ چوڑا ہے اور
ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔204اسکوئرفٹ پر
پھیلے اس گھر میں دروازے کھڑکیاں،ڈرائنگ روم، بیڈروم، کچن، الماری اور باتھ
روم بھی موجود ہیں۔اس گھر کی نچلی جانب ٹائر بھی نصب کیے گئے ہیں جن کی
مدد سے اسے ضرورت کے تحت حرکت دے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ بھی باآسانی
منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس جوڑے نے سادہ طرزِ زندگی اپناتے ہوئے ناصرف اپنے
ماہانہ اخراجات میں واضح کمی کی ہے بلکہ پریشانیوں سے محفوظ ایک نہایت پر
سکون زندگی بھی بسر کررہے ہیں۔
Wednesday, 17 April 2013
آسائشیں ترک کرکے سادہ طرزِ زندگی اپنا نے والا امریکی جوڑا
Posted by Unknown on 21:04 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment