نئی
دہلی …این جی ٹی …بھارتی ریاست اُتر پردیش کے قریب محمدپور عمری نامی گاؤں
میں بڑی تعداد میں جڑواں بچوں کی پیدائش نے دنیا بھر کے ماہرین کوسوچنے پر
مجبور کردیا ہے۔عالمی اوسط کے مطابق کسی ایک علاقے یا حصے میں جڑواں بچوں
کے حساب سے اس گاؤں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا تناسب دنیا بھر میں سب سے
زیادہ ہے۔صرف600افراد کی کل آبادی کے اس چھوٹے سے گاؤں میں54سے زائدجڑواں
افراد کی جوڑیاں موجود ہیں یعنی کم و بیش108افراد ایک دوسرے کے ہمشکل نظر
آتے ہیں۔پچھلے 25سے30سال میں اس گاؤں میں جڑواں بچوں کی پیدائش میں غیر
معمولی اضافہ دیکھا گیا جبکہ انسانوں کے علاوہ یہاں جانوروں میں بھی جڑواں
بچوں کی پیدائش کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔جہاں ایک طرف جڑواں بچوں کے
دارالحکومت کے نام سے منفرد پہچان بنانے والا یہ گاؤں دنیا بھر کے سیاحوں
کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے وہیں مقامی اور عالمی سطح کے مایہ ناز ڈاکٹر ایک
ہی علاقے میں جڑواں اور ہم شکل جڑواں بچوں کی بڑی تعداد میں پیدائش کی
گتھی سلجھانے میں مصروف ہیں۔
Wednesday, 17 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment