Saturday, 27 April 2013

ممبئی … بھارتی اداکارہ جوہی چاوٴلہ کا کہنا ہے کہ اگر 1988ء کی سپر ہٹ فلم ”قیامت سے قیامت تک“ کا ریمیک بنایا جائے تو وہ اس میں کام کرنے کو تیار ہیں۔ جوہی چاوٴلہ کو یقین ہے کہ صرف وہ ہی نہیں بلکہ عامر خان بھی ”قیامت سے قیامت تک“ کے ریمیک کا حصہ بننے سے انکار نہیں کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاحال کسی نے اس فلم کا ری میک بنانے کا ارادہ نہیں کیا ہے۔ جوہی چاوٴلہ کے مطابق فلم کے ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے پر 29 اپریل کو اس کی کاسٹ اور کریو کیلئے ایک ری یونین کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں فلم دوبارہ اسکرین بھی کی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment