Saturday, 20 April 2013


کراکس....وینزویلا کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری تماشا بن گئی جب ایک شخص نے اسٹیج پر پہنچ کر صدر سے مائیک چھین لیا۔ صدر نکولس ماڈورو اپنی حلف برداری کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک لال جیکٹ پہنے ہوئے ایک شخص اسٹیج پر پہنچا، صدر کو دھکا دیا اور خود مائیک سنبھال لیا۔نکولس ماڈورو کے باڈی گارڈز اس شخص کو تو لے گئے لیکن صدر کی سیکیورٹی سیکڑوں مہمانوں کے سامنے تماشا بن گئی۔ ان مہمانوں میں کیوبا کے صدر کاسترو اور ایرانی صدر محمود احمدی نژاد بھی شامل تھے۔واقعے کے بعد صدر ماڈورو فوری طورپرخود بھی سنبھل گئے اور اپنا ردِ عمل بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ناکام ہو گئی، یہ شخص مجھے گولی بھی مار سکتا تھا، اس نوجوان کا مقصد کیا تھا ، اس سے بات کر کے ہی پتا چلے گا۔اس کے بعد ماڈورو نے اپنی تقریر جاری رکھی۔

0 comments:

Post a Comment