Sunday 14 April 2013



لندن …برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ خوشبو یا مہک یاداشت کو بہتر بنانے کا انتہائی سستا اور موثر طریقہ ہے۔برطانوی یونیورسٹی Northumbria کی تحقیق کے مطابق خوشبو خصوصاً "روزمیری" نامی جڑی بوٹی کے تیل کی مہک ذہنی افعال کو تیز کر کے مطلوبہ معلومات تک رسائی آسان کر دیتی ہے۔تحقیق کاروں کی اس ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مارک موس کا کہنا ہے کہ پرفیومز کی تیاری میں استعمال ہونے والی خوشبودار جڑی بوٹی "روزمیری "کے تیل کی مہک سونگھ کر 60سے75فیصد تک یاداشت میں بہتری آ جاتی ہے خاص طور پر ایسے اوقات میں جب کسی کھوئی ہوئی چیز یا بھولے ہوئے کام کو یادکرنے کی کوشش کی جارہی ہوتی ہے ۔اس تحقیق میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ دلفریب خوشبو کی حامل یہ جڑی بوٹی طویل عرصے کیلئے بھی یاداشت میں بہتری لانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment