یوفون نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مفاہمت ایک یاددشت پر
دستخط کیے ہیں جس کے تحت یوفون ملک میں نوجوان تیز باؤلرز کی تلاش کے لیے
چلائی جانے والی ٹیلنٹ ہنٹ مہم کو اسپانسر کرے گا۔
یہ سرگرمی ملک بھر میں ہوگی جس میں 8 سے 10 شہروں سے امیدواروں کا
انتخاب ہوگا اور کوئی بھی باؤلر جس کی پھینکی گئی گیند کی رفتار 140
کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ ہوگی اسے لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے
ساتھ دو ہفتے کی تربیت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
یوفون نے کہا کہ وہ 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھونے والے
تیزترین باؤلر کو دس لاکھ یعنی ایک ملین روپے سے نوازے گا۔ اگر اس رفتار کو
ایک سے زائد باؤلرز حاصل کریں گے تو یہ رقم ان تمام کے درمیان یکساں تقسیم
کی جائے گی۔
اس منصوبے کا مقصد نوجوان تیز باؤلرز کو کرکٹ کے مرکزی دھارے میں شامل
ہونے کا موقع دینا ہے اور وہ بھی وسیم اکرم کی زیر نگرانی۔ عین ممکن ہے کہ
اگلی دہائی میں دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کے لیے ہمیں ایک اور شعیب اختر مل
جائے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوفون کا ینگ ٹیلنٹ ہنٹ ایسے موقع پر سامنے آیا
ہے جب ٹیلی کام ادارے اخراجات میں کمی اور آپٹمائزیشن کے بارے میں زیادہ
سوچ رہے ہیں۔
جیسا کہ موبی لنک نے حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اپنی طویل
شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ اگر ذرائع کی خبر پر یقین کیا جائے تو موبی لنک
کی پی سی بی کے ساتھ خصوصی پارٹنرشپ کی قیمت 30 سے 40 ملین روپے برائے تین
سال تھی۔
معاہدے کے تحت موبی لنک 2006ء سے 2013ء کی پہلی سہ ماہی تک پاکستان کرکٹ
بورڈ کا خصوصی اور آفیشل سیلولر پارٹنر را، جبکہ کوئی دوسرا ٹیلی کام
آپریٹر کوئی اشتہار وغیرہ نہیں لگوا سکے گا۔ پی سی بی کے ساتھ اس معاہدے کے
ذریعے موبی لنک نے پاکستان کے تمام اہم اسٹیڈیمز میں ٹیلی کام کے حوالے سے
اشتہارات پر انکار کا حق حاصل کیا۔
ہمیں معلوم ہے کہ موبی لنک کے مالک ادارے ومپل کام کی خاص توجہ اخراجات
میں کمی کے طریقوں پر رہی ہے، اور غالباً اسی نے موبی لنک پر دباؤ ڈالا
ہوگا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہ کرے۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اخراجات میں کمی کی حکمت علمی کے تحت کھیلوں
کے ایونٹس کو اسپانسر نہ کرنا بھی ملک میں مقامی کھیلوں کی سرگرمیاں محدود
ہونے کا سبب بنا ہے۔
ان حالات میں پی سی بی کے ساتھ یوفون کی اسپانسرشپ نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک بہت اہم قدم ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment