Thursday, 11 April 2013

Curse of Allah on the Wrongdoers

Posted by Unknown on 06:19 with No comments
مختصر صحیح بخاری

باب : اللہ تعالیٰ کا (سورۃ ھود میں یہ) فرمانا: “.... سن لو ظالموں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔”

حدیث نمبر : 1115

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: “ بیشک اللہ تعالیٰ مومن کو قریب کر لے گا پھر اس پر اپنا پردہ رکھ کر اس کو چھپا لے گا اور فرمائے گا کہ کیا تو فلاں گناہ کو جانتا ہے، کیا تو فلاں گناہ کو جانتا ہے؟ وہ عرض کرے گا کہ ہاں اے پروردگار! یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس سے اس کے تمام گناہوں کا اقرار کرا لے گا اور وہ شخص اپنے دل میں خیال کرے گا کہ مارا گیا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں نے اس کو دنیا میں تیرے لیے پردے میں رکھا تھا اور آج میں تیرے گناہ معاف کیے دیتا ہوں پھر اسے اس کی نیکیوں کی کتاب دے دی جائے گی۔ لیکن رہے کافر اور منافق تو ان کی نسبت (علی الاعلان) گواہ لوگ کہیں گے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ بولا تھا آگاہ رہو ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔

0 comments:

Post a Comment