پالک گوشت , چکن پالک
ترکیب اور اشیائے ضروریہ
پالک صافی دو کلو گرام
مرغی کا گوشت ایک کلو گرام
پیاز درمیانے سائز کے چار عدد باریک کٹے ہوئے
ادرک باریک پسی ہوئی تقریبا ڈیڑھ چائے کا چمچ
لہسن پسا ہوا تقریبا ڈیڑھ چائے کا چمچ
سرکہ ایک چائے کا چمچ
دہی آدھی پیالی
تازہ دودھ کی ملائی ایک کپ
کھانے کا تیل یا گھی ایک پاؤ
سرخ مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چمچ
زیرا ایک چائے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سبز مرچ باریک کٹی ہوئی چھ عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا
خشک دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
سبز الائچی تین عدد
بنانے کا طریقہ اور تیاری کے مراحل
سب سے پہلے پالک کو اچھی طرح دھو کر خشک کریں اور باریک کاٹ لیں۔ ایک دیگچی میں ڈیرھ لیٹر پانی ڈال کر اس میں پالک ڈال کر ہلکی آنچ پر چڑھا دیں ۔ دس منٹ بعد چولہے سے اتاریں اور پالک کا پانی نچوڑ لیں۔ اب ابلی ہوئی پالک میں تازہ دودھ کی کریم ڈال کر گرینڈر کی مدد سے اسے اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس پالک میں تین سبز الائچی ڈال کر اسے ایک طرف رکھ دیں ۔
اب ایک دیگچی میں ایک پاؤ گھی ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر چڑھا دیں، جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ جب ہلکی براؤن ہو جائے تو اس میں ٹماٹر ڈال دیں ۔ جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو اس میں لہسن ، ادرک، سرخ مرچ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں ۔ جب مصالحہ اچھی طرح بن جائے اور گھی چھوڑنا شروع کر دے تو اس میں گوشت شامل کر دیں، جب گوشت پر مسالہ اچھی طرح چڑھ جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی سبز مرچ، اور دہی ڈال کر پکائیں ۔ اس قدر بھونیں کہ چکن کا پانی خشک ہو جائے ۔ جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں سرکہ ڈال کر تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر رہنے دیں۔

اب آپ ابلی ہوئی پالک جو پہلے علیحدہ کر لی تھی اسے اس گوشت میں شامل کریں اور اتنی دیر تک پکاتے رہیں جب تک سالن گھی نہیں چھوڑ دیتا۔
اب پالک گوشت تیار ہے۔ باریک کٹی ہوئی ادرک اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر رکھیں اور پانچ منٹ کے لیے اسے دم دے دیں ۔ اب مزیدار پالک گوشت تیار ہے ۔ تندوری روٹی یا گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔
چکن کے علاوہ اگر چھوٹے یا بڑے گوشت کے ساتھ پالک پکانی ہو تو اس کا بھی یہی طریقہ کار ہو گا۔

0 comments:
Post a Comment