Tuesday, 23 April 2013

وزن کی کمی کے لیے کھانا چھوڑ دینا درست نہیں

کھانا چھوڑ دینے سے خواتین پتلی تو نہیں ہوتیں مگر شرمندگی کا شکار ضرور ہو جاتی ہیں۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ہالینڈ کی اٹریچ یونیورسٹی کے مطابق جو خواتین ڈائیٹنگ کرتی ہیں دوسری خواتین کے مقابلے میں ان میں زیادہ کیلوریز کی کمی نظر نہیں آئی۔ تاہم، انہیں پچھتاوے کا احساس ستاتا رہتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اچھے عزم کے باوجود کھانے سے دوری اختیار کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ کچھ کھونا ہی پڑتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈائیٹنگ سے وزن تو کم نہیں ہوتا مگر جب بھی خواتین کچھ کھانے لگتی ہیں تو یہ سمجھتی ہیں جیسے کوئی گناہ کرنے لگی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment