Wednesday, 17 April 2013


اسلام (کا محل) پانچ (ستونوں) پر بنایا گیا ہے

صحیح بخاری

ایمان کا بیان

باب : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد (ہے) کہ اسلام (کا محل) پانچ (ستونوں) پر بنایا گیا ہے۔

حدیث نمبر : 8

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اسلام (کا محل) پانچ (ستونوں) پر بنایا گیا ہے
(1) اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور اس بات کی گواہی (بھی دینا) کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں
(2) نماز پڑھنا
(3) زکوٰۃ دینا
(4) حج کرنا
(5) رمضان کے روزے رکھنا۔”

0 comments:

Post a Comment