Saturday, 20 April 2013

Marhaba Aaj Chalen Ge Shah-e-Abrar k Pas

Posted by Unknown on 08:19 with No comments

مرحبا آج چلیں گے شاہِ ابرار کے پاس
انشاء اللہ پہنچ جائیں گے سرکار کے پاس

پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں بدکار کے پاس
ڈھیروں عاصیاں ہیں گنہگاروں کے سردار کے پاس

میں گنہگار، گناہوں کے سِوا کیا لاتا
نیکیاں ہوتی ہیں سرکار نیکو کار کے پاس

خوب رو رو کے اُنہیں غم کا فسانہ کہنا
غمزدوں آوٴ چلیں احمدِ مختار کے پاس

ہے مدینہ میں شہادت کا طلبگار حضور
اِک بھکاری ہے کھڑا آپ کے دربار کے پاس

دونوں عالم کی بھلائی کا سُوالی بن کر
اِک بھکاری ہے کھڑا آپ کے دربار کے پاس

قبر میں یوں ہی نکیروں نہیں آیا اُن کی
ہے غلامی کی سند دیکھ لو عطار کے پاس

0 comments:

Post a Comment