Thursday, 11 April 2013

Mukhandy Halwa...مکھنڈی حلوہ

Posted by Unknown on 07:39 with No comments

مکھنڈی حلوہ

حلوہ بہت سے لوگوں کی مرغوب غذا ہے اور اس کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ نہ صرف سوجی کا بلکہ دیگر سبزیوں اور پھلوں کے حلوہ جات بھی مختلف علاقوں میں بنائے جاتے ہیں۔ سوجی کے حلوے کی ایک مقبول قسم مکھنڈی حلوہ ہے۔
ترکیب اور اشیائے ضروریہ

سوجی ایک کلو

چینی ایک کلو

بادام ایک چوتھائی پیالی

پستہ ایک  چوتھائی پیالی

میوہ / کشمش ایک چوتھائی پیالی

الائچی حسب ذائقہ

تیل آدھا لیٹر

پانی ڈیڑھ  لیٹر

دودھ آدھا لیٹر

بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے سوجی کو ڈیڑھ لیٹر پانی میں کم از کم پندہ منٹ کے لیے بھگو دیں۔
ایک کھلے منہ والا بڑا پتیلا لیں اور اس میں بھگوئی ہوئی سوجی پانی نچوڑ کر، تیل اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور مسلسل ہلاتے رہیں۔
جب سوجی کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں دودھ شامل کر دیں۔ تقریبا  ایک گھنٹہ  تک مسلسل پکاتے رہیں لیکن اس دوران چمچہ چلتا رہے کیوں کہ اسے  اگر ایک منٹ بھی چمچہ چھوڑا تو یہ دیگچی کے پیندے کے ساتھ لگ جائے گا۔
جب سوجی مکمل براؤن ہو جائے اور تیل چھوڑنے لگے تو اس میں پستے، بادام، میوہ جات اور الائچی ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔
پھر آگ بند کر دیں اور دو منٹ تک چمچہ ہلاتے رہیں۔ آپ کا کرکرا مکھنڈی حلوہ تیار ہو چکا ہے۔

0 comments:

Post a Comment