Sunday, 28 April 2013


خواتین اپنے شوہروں کے کپڑے پھینکنے کی شوقین

خواتین چاہے اپنے کپڑے استعمال کیے بغیر برسوں سنبھال کے رکھیں مگر اپنے شوہر کے پرانے اور ناپسندیدہ لباس ان سے برداشت نہیں ہوتے۔ 
یہ دلچسپ انکشاف برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
 تحقیق کے مطابق ہر سات میں سے ایک یا 14 فیصد خواتین نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ان کے شوہر کے کپڑے جو انہیں پسند نہ آئیں انہیں شوہروں کو بتائے بغیر پھینکنا اچھا کام سمجھتی ہیں۔
برٹس ہارٹ فاؤنڈیشن کی تحقیق کے مطابق 11 فیصد خواتین کا کہنا ہے کہ اپنے شریک حیات کے ناپسندیدہ کپڑوں سے نجات ان کی نظر میں جسمانی تعلق سے زیادہ بہتر ہے۔
تحقیق میں یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ 28 فیصد برطانوی شہری پہلے تو چیزیں کوڑے میں پھینک دیتے ہیں اور پھر اسے ڈھونڈنے کے لیے کچرادان بھی کھنگالتے ہیں۔ 

0 comments:

Post a Comment