Tuesday, 23 April 2013

Poor and Patient

Posted by Unknown on 06:45 with No comments

غریب،مریض اور مسافر کون ہیں؟

عربی کی ایک کہاوت ہے کہ حضرت موسٰی علیہ السلام مصر سے مدینہ گئے تو اُنہیں بخار نے آ لِیا اور اس کے بعد بُھوک ستانے لگی۔ حضرت موسٰی علیہ السلام نے دُعا کی۔
"اے میرے رب! میں مسافر ہوں۔ مریض بھی ہوں اور میرے پاس کچھ بھی نہیں ۔"

اللہ جَل شانہ نے فرمایا۔ "اے موسٰی! کیا تو جانتا ہے کہ غریب کون ہے؟ اور بغیر مال والا کون ہوتا ہے ؟"

حضرت موسٰی علیہ السلام نے فرمایا۔ "اے رب! مجھے اس کا علم نہیں ۔"
اللہ تعالٰی نے فرمایا۔ "غریب وہ ہے جس کا میری طرح کا حبیب نہ ہو اور مریض وہ ہے جس کا میری طرح کا طبیب نہ ہو۔ اور بغیر مال والا وہ ہے جس کا میری طرح کا کارساز نہ ہو ۔"

0 comments:

Post a Comment