توبہ
ایک
امیر ترین شخص اپنے غلام کے ساتھ جا رہا تھا کہ راستے میں ایک مسجد سے
اذان کی آواز آئی۔ غلام نماز کا پابند تھا اس نے کہا آقا میں ذرا نماز ادا
کر آؤں۔ غلام گیا نماز ادا کرنے مگر امیر باہر کھڑا رہا، کچھ دیر بعد نماز
سے فارغ ہو کر امام اور دوسرے نمازی تو باہر آ گئے مگر غلام نہ آیا، امیر
نے اسے آواز دی تو غلام نے کہا ذرا صبر کیجئے میں ابھی آتا ہوں امیر نے سات
مرتبہ آواز دی اور ہر مرتبہ غلام نے یہی جواب دیا آخر امیر تنگ آ کر بولا
تمہیں باہر آنے سے کس نے روک رکھا ہے۔ غلام نے جواب میں کہا جس چیز نے آپ
کو مسجد کے اندر آنے سے روک رکھا ہے۔ یہ جواب سن کر امیر شرمندہ ہوا اور
آئندہ نماز قضا کرنے سے تائب ہو گیا۔
0 comments:
Post a Comment