Wednesday, 10 April 2013

Sin

Posted by Unknown on 23:41 with No comments
گناہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
بے شک میں اس شخص کو جانتا ہوں جو سب سے پہلے جنت میں داخل ہو گا اور اس شخص کو بھی جو سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا، جسے قیامت کے دن لایا جائے گا اور کہا جائے گا “اس کے چھوٹے گناہ اس پر پیش کرو” اوراس کے بڑے گناہ اس سےاوجھل رکھ کر کہا جائے گا “فلاں دن تو نے فلاں فلاں کام کیا تھا نا؟”۔ وہ اقرار کرے گا اور انکار نہیں کر سکے گا۔ اور بڑے گناہوں کے پیش کیے جانے سے ڈر رہا ہو گا۔ پھر حکم ہو گا “ہر گناہ کے بدلے میں اسے ایک نیکی دے دو”۔ اس پر وہ بول اٹھے گا “ابھی تو میرے اور گناہ بھی باقی ہیں جنہیں میں یہاں دیکھ ہی نہیں رہا”۔
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہ بات بیان فرماتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنس پڑے یہاں تک ان کے سامنے والے دانت مبارک نُمایاں ہو گئے
(مسند احمد بن حنبل/ مسند الانصار /حدیث ابی ذر الغفاری رضی اللہ عنہ)

0 comments:

Post a Comment