کراچی…کراچی
کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 8 روز قبل شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی
جانے والی خاتون دم توڑ گئی،ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر آفتاب چنٹر کے
مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن میں 3 جون کو شہزادی نامی لڑکی کو مبینہ
طور پر شوہر نے جلانے کی کوشش کی جس کے باعث وہ شدید جھلس گئی۔ زخمیوں کی
تاب نہ لاتے ہوئے رات گئی شہزادی دم توڑ گئی، شہزادی کے گھر والوں نے ایک
روز قبل جیو نیوز کی ٹیم سے بات بھی کی تھی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ
شہزادی کا شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا تاہم بیوی کی جانب سے اجازت نہ
ملنے پر اس نے شہزادی کو جلانے تیزاب پھینک کر جلادیا۔
Showing posts with label Terrorism. Show all posts
Showing posts with label Terrorism. Show all posts
Monday, 10 June 2013
کراچی: شوہرکے ہاتھوں مبینہ طورپرجلائی گئی خاتون دم توڑگئی
Posted by Unknown on 19:43 with No comments
حیدرآباد : فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق
Posted by Unknown on 19:41 with No comments
حیدرآباد
میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2افراد جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے۔ لطیف
آباد نمبر 10 میں نامعلوم افراد موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے حق نواز
نامی شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق
سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق حیدرآباد کے
علاقے پریٹ آباد کے رہائشی یونس اور ارشد کے بچوں کے درمیان اتوار کے روز
جھگڑا ہوا تھا جوبعد میں بڑوں کی لڑائی بن گیاتھا۔ پیر اور منگل کی درمیانی
شب ملزم ارشدنے یونس کے گھر پہنچ کر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی جس سے
یونس ہلاک جبکہ اس کا بیٹا، بھانجا اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔ مقتول کا
تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا۔
عراق :پرتشدد واقعات میں 70 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
Posted by Unknown on 19:37 with No comments
بغداد…گزشتہ
روز عراق کے مختلف شہروں میں کار بم دھماکوں، خودکش حملوں اور فائرنگ کے
واقعات میں 70 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق موصل شہر میں 5کاربم
دھماکے کئے گئے جس میں 29 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے،، حملہ آوروں کا
نشانہ پولیس اور آرمی تھے۔شمالی عراق کے شہروں کرکوک ،تکریت اور خورماتوو
میں حملوں کے دوران 8 افراد ہلاک ہو گئے۔دارالحکومت بغداد کے شمال میں
واقعہ علاقے تاجی اور صوبہ دیالہ میں دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک
ہو گئے اور سیکورٹی فورسز پر کئے گئے ایک خودکش حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہو
گئے۔اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات کے دوران ایک
ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
Saturday, 8 June 2013
لاس اینجلس:کالج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 6 افراد ہلاک
Posted by Unknown on 07:15 with No comments
لاس
اینجلس…امریکی شہرلاس اینجلس میں کالج کے قریب فائرنگ کے واقعہ
میں 6
افراد ہلاک ہوگئے۔ لاس اینجلس میں سانتامونیکا کالج کے قریب فائرنگ سے
ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ ملزم
سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا
گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے پہلے ایک گھرمیں فائرنگ کرکے 2
افراد کو قتل کیا اس کے بعد باہر آکر گھر کو آگ لگادی۔ حملہ آور نے اس کے
بعد ایک کار چھینی اور کالج کی طرف روانہ ہوا۔ سانتا مونیکا کالج کے قریب
ملزم نے گزرتی ہوئی کاروں اور بس پر فائرنگ کی جس سے ایک خاتون سمیت 4
افراد زخمی ہوگئے۔۔ حملہ آور اس کے بعد کالج کی لائبریری میں گیا اور وہاں
بھی فائرنگ کی، اس دوران پولیس سانتا مونیکا کالج پہنچ گئی اور فائرنگ کرکے
حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں
افراداسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد کالج اور قریبی اسکولوں کو بند
کر دیا گیا ہے۔ ادھر سانتا میونیکا کالج سے چند میل دور ہی امریکی صدر بارک
اوباما فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک تھے۔ امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان کاکہنا
ہے کہ واقعے سے بارک اوباما کا دورہ متاثر نہیں ہوا۔
Wednesday, 29 May 2013
میانمار: مسجد، یتیم خانے اور کئی دکانوں کو آگ لگا دی گئی
Posted by Unknown on 03:46 with No comments
ینگون…میانمار
میں ایک بار پھر مسلمانوں کو نشانہ بنایاگیا ہے، مشتعل بدھ افراد نے مسجد،
یتیم خانے اور کئی دکانوں کو آگ لگا دی ہے۔ پولیس کے مطابق چینی سرحد کے
قریب شمال مشرقی شہر Lashio میں افواہیں پھیل گئی تھیں کہ ایک مسلمان نے
بودھ مت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ہلا ک کردیا ہے۔ جس کے بعد مشتعل بودھ
مت افراد نے درجنوں دکانوں ،مسجد اور مدرسے کو آگ لگا دی ۔ تاہم اب تک کسی
جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔
Friday, 17 May 2013
پشاور: سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید، 1زخمی
Posted by Unknown on 00:29 with No comments
پشاور…پشاور
کے علاقے متنی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں دو
اہلکار شہیداور ایک زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے
متنی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے سے 2 اہلکار جاں
بحق ہوگئے۔ حملے کے بعد پاک فوج نے کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے سرچ
آپریشن شروع کردیاہے۔ اس سے پہلے متنی کے علاقے مریم زئی میں معمول کی گشت
پر پولیس بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس
اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایل آر ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال
انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Saturday, 11 May 2013
پشاور اور مردان میں پولنگ اسٹیشنز کے قریب دھماکے، 13 افراد زخمی
Posted by Unknown on 01:43 with No comments
پشاور اور مردان میں پولنگ اسٹیشنز کے قریب دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے، کئی مقامات پر بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں پولنگ اسٹیشن کے قریب
موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک
پولیس اہلکار، 3 بچوں اور سیاسی کارکنوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو
ٹیموں نے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی
امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر
تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مردان میں تخت بھائی کے علاقے ٹکر میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکے کے
نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، مردان کے ہی علاقے چراغ دین کلے میں3 بم
ناکارہ بنا دیئے گئے جو پولنگ اسٹیشن کے قریب، آزاد امیدوار اور جے یو آئی
کے دفاتر کے ساتھ نصب کئے گئے تھے، جبکہ پشاور میں شیخ محمدی اور جمرود
خيبرایجنسی سرکاری اسکول کے قریب دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،
دوسری جانب مہمند ایجنسی میں خویزئی پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی کوشش
کرنے والا شخص سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک
ہونے والا شخص امن کمیٹی کا رضاکار تھا۔
دوسری جانب چارسدہ میں شبقدر کے علاقے کتوزئی میں اے این پی کے دفتر کے
باہر دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، ہنگو کے علاقے علی آباد میں گندگی کے
ڈھیر میں رکھا گیا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا، ایف آر پشاور کے علاقے
شیرسمند کے پولنگ اسٹیشن میں دو بم ناکارہ بنا دیئے گئے، صوابی میں ٹھنڈا
کھوئی میں پولنگ اسٹیشن کے قریب بم ناکارہ بنا دیا گیا۔
پولنگ کے دوران امیدواروں کے حامیوں میں تصادم اورفائرنگ، 3افراد جاں بحق،کئی زخمی
Posted by Unknown on 01:36 with No comments
ملک بھر میں پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات
میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، فریقین کے درمیان تصادم کے
باعث مختلف علاقوں میں پولنگ کا عمل بھی متاثر ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینالہ خورد میں این اے 145 میں پولنگ اسٹیشن کے
باہر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، این اے 101 گوجرانوالہ کے پولنگ
اسٹیشن رکھ کلاں میں 2 گروپوں میں تصادم میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ این
اے 98 میں فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا گیا ، این اے 100
نوشہرہ ورکاں میں پولنگ اسٹیشن مدن چک میں 2 گروپوں میں جھگڑے کےبعد پولنگ
بندکردی گئی، راجن پور کے حلقہ پی پی 247 میں دھاندلی کے الزامات پر
پولنگ روک ددی گئی۔
نواب شاہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخس کو ہلاک کردیا ۔
ٹنڈوالہٰ یار کے تعلقہ چمبڑ میں پولنگ اسٹیشن میں پی پی پی اورمسلم
لیگ(ن)کے پولنگ ایجنٹس کےدرمیان تلخ کلامی کے بعد پولنگ روک دی گئی۔کندھ
کوٹ کے حلقہ پی ایس 16، 17 کی کئی پولنگ اسٹیشنوں پر جھگڑوں ميں 11 سے زائد
افراد زخمی ہوگئے، سکھر کے قریب باگڑجی میں پی ایس 2 کے 2 پولنگ اسٹیشنوں
پر دو گروپوں ميں تصادم اور پتھراؤ کے باعث پولنگ کا عمل بند کردیا گیا۔
نوشہرو فیروز کے امیدواروں کے حمایتی پولنگ بوتھ ميں گھس گئے جس کے باعث
پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ کا عمل بند کروادیا۔ خیرپور کے پولنگ اسٹیشن نور
بوزدار ميں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ميں جھگڑے سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔
شکارپور کے حلقہ پی ایس 12 کے پولنگ اسٹیشن شبیرآباد میں نامعلوم افراد نے
پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار بابل بھیو اور میڈیا کے نمائندوں پر تشدد
کیا جس کے باعث بابل بھیو سمیت 4 صحافی زخمی ہوگئے۔
پی ایس 32خیر پور کی ملیرپاتو پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں جھگڑے میں
15 افراد زخمی ہوگئے، روہڑی کے حلقہ این اے 199 فقیر آباد پولنگ اسٹیشن میں
جھگڑا پونے کے بعد پولنگ روک دی گئی۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے
درمیان تصادم ہوا۔ صوابی کے علاقے غازی کوٹ میں جے یو آئی (ف) اور اے این
پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد کشیدگی کے بعد پولنگ کچھ دیر کےلئے
روک دی گئی۔اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان، مردان اور چارسدہ میں بھی سیاسی
کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے، چار سدہ میں عمر زئی میں خواتین پولنگ
اسٹیشن پر فائرنگ سے 6افراد زخمی۔
چمن: پولنگ سٹیشن میں تصادم، تین ہلاک
Posted by Unknown on 01:14 with No comments
چمن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو اکتالیس کے پولنگ سٹیشن میں دو
گروپوں کے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک پانچ افراد زخمی
ہوگئے۔
Friday, 10 May 2013
کْرم ایجنسی:شدت پسندوں سے جھڑپ میں 13 ہلاک
Posted by Unknown on 04:28 with No comments
پاکستان کے قبائلی علاقے کْرم ایجنسی میں ایک فوجی
قافلے پر حملے کے بعد یرغمال بنائے جانے والے فوجیوں کی بازیابی کے لیے
آپریشن کے دوران چار اہلکار اور نو شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑوں میں چھپے
شدت پسندوں نے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملہ کر کے ایک گاڑی اور اس
میں موجود 13 اہلکاروں کو قبضے میں لے لیا تھا۔
ان فوجیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران چار
اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ بقیہ 9 کو بازیاب کروا لیا گیا جن میں سے چار زخمی
ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں 9 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز شدت پسندوں کے حملوں کی زد میں رہے ہیں۔
گذشتہ مہینے پاکستانی حکام کے مطابق کْرم ایجنسی میں افغانستان سے آنے والے شدت پسندوں نے ایک سرحدی چوکی پر حملہ کیا تھا۔
طالبان شدت پسند ماضی میں بھی افغانستان سے سرحد
پار کر کے پاکستانی علاقے میں حفاظتی چوکیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ
بناتے رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سرکاری سطح پر افغانستان سے اس
قسم کی کارروائیاں کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا
جاتا رہا ہے۔
دوسری طرف کْرم ایجنسی میں شدت پسند سیاسی گرمیوں
کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔ پارا چنار کے قریب گذشتہ ہفتے جمعیت علمائے
اسلام (ف) کے اُمیدوار کے انتخابی جلسے میں بم دھماکے کے نتیجے میں پچیس
افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان
نے قبول کی تھی۔
Thursday, 9 May 2013
سابق وزیراعظم کے اغوا ہونیوالے بیٹے کا اب تک پتہ نہ چل سکا
Posted by Unknown on 19:08 with No comments
ملتان…ملتان
میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے اغوا ہونے والے صاحبزادے علی
حیدر گیلانی کے بارے میں اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔ ملتان پولیس علی حیدر
گیلانی کے معاملے پر تین اہم نکتوں پر تفتیش کر رہی ہے۔ ایک یہ کہ علی حیدر
گیلانی کا اغوا ذاتی دشمنی کا نتیجہ تو نہیں، کیا انہیں طالبان نے تو اغوا
نہیں کیا یا پھر انھیں تاوان کے لیے اغوا کیا گیا ہے۔ سی پی او کے مطابق
علی حیدر گیلانی کے اغوا میں6 سے 8 افراد ملوث ہوسکتے ہیں۔ادھر علی حیدر کے
بھائی موسیٰ گیلانی کہتے ہیں کہ انھیں اپنا بھائی چاہیے، کوئی ایم این اے
کی سیٹ لینا چاہتا ہے تو لے لے، میں الیکشن نہیں لڑونگا۔
پشاور: فقیر چوک میں اے این پی کے دفتر کے قریب دھماکہ، 1شخص زخمی
Posted by Unknown on 19:05 with No comments
پشاور…پشاور
کے علاقے فقیر چوک میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے
سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ متھرا کے حدود میں واقع فقیر
چوک میں عوامی نیشنل پارٹی کے قریب دیسی ساختہ بم کو نصب کیا گیا تھا جو
زودار دھماکے سے پھٹ کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ دفتر کی
دیوار اور چھت کو جزوی نقصان پہنچا۔ شدت پسندوں نے اس سے قبل بھی پشاور میں
عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد انتخابی دفاتر اور امیدوار کو نشانہ بنایا ہے۔
Wednesday, 8 May 2013
کانگو میں امن مشن قافلے پر حملے میں ملوث 2 افراد گرفتار
Posted by Unknown on 22:20 with No comments
کانگو
…جمہوریہ کانگو میں گزشتہ روز اقوام متحدہ امن مشن قافلے پر حملے میں ملوث
ہونے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا،حملے میں ایک پاکستانی
اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔کانگو حکام کے مطابق Walunguولونگا کے علاقے سے
اقوام متحدہ کی کانوائی پر حملے کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر
لیا گیا ہے۔ کانگو میں امن مشن کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ
کی کانوائی میں شامل آخری دو گاڑیوں پر تقریباً 10 افراد نے حملہ کیا
تھا۔۔مسلح افراد نے امن مشن کے ایک اہلکار کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی اس
دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہوئے
تھے۔۔پاکستانی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔ ترجمان کے
مطابق دیگر دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کراچی: محمود آباد میں دھماکا،خواتین و بچوں سمیت 18 افراد زخمی
Posted by Unknown on 22:15 with No comments
کراچی…کراچی
شرقی کے علاقے محمود آباد نمبر 6پر بدھ کو رات گئے دھماکا ہوا ہے،ریسکیو
ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 18افراد زخمی
ہوگئے،جیو نیوز کے سلیمان سعادت خان اور طلحہٰ ہاشمی نے رپورٹنگ کرتے ہوئے
بتایا کہ ڈی آئی جی ساوٴتھ ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق دھماکا ایک گاڑی میں
ہوااور یہ واقعہ علاقے میں موجود ستارہ بیکری کے نزدیک ہوا۔دھماکے کے بعد
پورے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔دھماکے سے قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان
پہنچا۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر
صورتحال کو قابو کیا جبکہ امدادی کے سا تھ ملکر زخمیوں کو اسپتال بھجوایا
گیا۔سیکیورٹی ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
چندی گڑھ اسپتال میں زیر علاج پاکستانی قیدی ثناء اللہ نے دم توڑ دیا
Posted by Unknown on 21:56 with No comments
نئی
دہلی… چندی گڑھ اسپتال میں زیر علاج پاکستانی قیدی ثناء اللہ نے دم
توڑدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ثناء اللہ کے گردوں نے کام کرنا
بند کردیا تھا۔ثناء اللہ کو جموں جیل میں بھارتی قیدی نے تشدد کا نشانہ
بنایا تھا جس کے بعدانہیں شدید زخمی حالت میں چندی گڑھ اسپتال میں منتقل
کردیا تھا۔گزشتہ روز ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔جس کے بعد وہ آج
انتقال کرگئے۔ ثناء اللہ 1995ء سے بھارتی جیل میں قید تھے۔
Tuesday, 7 May 2013
کراچی :دوران الیکشن دہشتگردی خدشات،راشن جمع کرنے کی دوڑ
Posted by Unknown on 19:14 with No comments
کراچی
…الیکشن کے موقع پر حالات بگڑنے کے خدشے کے باعث مختلف افراد خصوصاً
خواتین نے گھروں میں راشن بھرنا شروع کر دیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں فروخت
کا یومیہ حجم 45 فیصد تک بڑھ گیا ہے، علی عمران سید کی رپورٹ کے مطابق
الیکشن کے متعلق خدشات اور کئی ماہ سے جاری دہشت گردی کے واقعات کے باعث
راشن کی خریداری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ مئی کے آغاز میں اشیائے خوردونوش کی
خریداری میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جوڑیا بازار ٹریڈرز ایسو سی ایشن
صدر جعفر کوڑیا کے مطابق پچھلے مہینوں کے مقابلے میں ہول سیل مارکیٹ میں
فروخت کا یومیہ حجم 45 فیصد بڑھا ہے،خریداری کی اس دوڑ میں مرد بھی پیچھے
نہیں۔کچھ ایسی خواتین بھی ہیں جو مہنگائی کے باعث خریداری میں تذبذب کا
شکار ہیں۔جہاں خوف کے باعث راشن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری عروج
پر ہے وہیں عوام کی یہ دعا بھی ہے کہ الیکشن پرامن طور پر منعقد ہوں اور
اچھے دور کا آغاز ہو
بنوں: تھانا ڈومیل کے قریب دھماکے میں گھر تباہ، متعدد افراد زخمی
Posted by Unknown on 19:00 with No comments
بنوں…تھانا
ڈومیل کے قریب ایک دھماکا ہوا ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس
کے مطابق تھانہ ڈومیل کے قریب دھماکے سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا
ہے اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا
جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع ہوگئیں اور زخمیوں کو اسپتال
منتقل کیا جارہا ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)