Wednesday, 15 May 2013


کراچی…ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور 2 سے 14 مئی تک کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 40 کروڑ روپے کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 2 مئی سے 14 مئی کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں 25ارب 20 کروڑ روپے کے شیئرز خریدے جبکہ 13ارب 80 کروڑ روپے کے شیئرز فروخت کئے۔ اس طرح مجموعی طور پر 11 ارب 40 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔ماہرین کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کی واضح برتری اور مستحکم حکومت بننے کی توقعات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

0 comments:

Post a Comment