Thursday, 30 May 2013


نیویارک…این جی ٹی…مہم جوئی ازل سے ہی انسان کی فطرت میں شامل رہی ہے جس کے لیے اس مزاج کے حامل افراد کچھ بھی کر گزرنے کے لیے ہمہ وقت تیار نظر آتے ہیں۔ ایسے ہی ایک مہم جوارنی ٹورس کا تعلق امریکا سے ہے جنہوں نے امدادی مقاصد کے تحت اسکائی ڈائیونگ کے دوران فضا میں معلق رہتے ہوئے لکڑی کے تختے توڑنے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔ بلیک بیلٹ ہولڈر ٹورس نامی اس نوجوان نے16ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ کر جہاز سے چھلانگ لگائی اورفضا میں معلق رہنے کے فقط70سیکنڈ دورانئے میں انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہاتھ میں موجود12لکڑی کے تختے توڑ ڈالے۔ اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے لکڑی کے تختے توڑنے کے ٹورس کے اس منفرد کارنامے کو گینز ریکارڈ بکس میں شامل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فضا میں یہ کرتب بخوبی مکمل کرنے کے بعد ٹورس اور ان کے ساتھی زمین سے چار ہزار فٹ کی بلندی پہنچنے پر اپنے پیرا شوٹ کھول کر بحفاظت نیچے اُتر گئے۔

0 comments:

Post a Comment