Wednesday, 22 May 2013

کیا آپ نے اپنے موبائل فون کو کبھی20 سیکنڈوں میں مکمل چارج کرنے کے بارے میں سوچا؟ اگرہاں تو آپ کی خواہش جلد ہی حقیقت کا روپ دھارنے والیہے۔
ایک بھارتی نژاد امریکی لڑکی، جس کی عمر صرف 18 سال ہے، نے ایک سپر کیپیسٹر ڈیوائس تیار کی ہے جو ممکنہ طور پر 20 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں موبائل فون کو چارج کر سکتی ہے۔
ساراتوگے، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایشا کھرے نے ایک چھوٹی سی ڈیوائس تیارکی ہے جو موبائل فون کی بیٹری کے اندر فٹ ہو جاتی ہے اور اسے 20 سے 30 سیکنڈوں کے اندر چارج ہونے کے قابل بناتی ہے۔ یہ چھوٹی سی ڈیوائس – جو اپنے مختصر سے حجم میں زبردست توانائی محفوظ کر سکتی ہے- روایتی بیٹریوں کے مقابلے میں موبائل فون کو کہیں زیادہ عرصے تک چارج رکھ سکتی ہے۔
ایشا نے گزشتہ ہفتے انٹیل انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر میں اپنے ننھے سے سپر کیپسٹر کی مظاہرہ کیا، جس پر انہیں 50 ہزار امریکی ڈالرز کا انعام بھی دیا گیا۔
ایشا کی ایجاد گوگل سمیت متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا چکی ہے جو فوری چارج کے حل کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کر رہی تھیں۔
ایشا کے مطابق ان کی ڈیوائس 10 ہزار چارج ریچارج سائیکل تک چل سکتی ہے، جو روایتی ری چارج ایبل بیٹریوں میں 1 ہزار سائیکل ہوتی ہے۔
اب تک یہ ڈیوائس صرف ایک ایل ای ڈی لائٹ پر ٹیسٹ کی گئی ہے، لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ اچھی خبر یہ ہے کہ اس کے دیگر ڈیوائس جیسا کہ موبائل فون وغیرہ پر کامیاب ہونے کے امکانات اچھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “یہ بہت لچکدار ہے اور اسے مڑنے والے ڈسپلے اور کپڑوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لحاظ سے اسے بیٹریوں پر برتری حاصل ہے۔”

0 comments:

Post a Comment