Sunday, 5 May 2013



نیویارک…این جی ٹی…تربوز کی سخت جلد کو بعض اوقات تیز چھری سے بھی کا ٹنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن اس وڈیو میں نظر آنے والے نوجوان نے 21سیکنڈز میں ایک درمیانے سائز کے تربوز کو کاٹنے کاعملی مظاہرہ پیش کیا جوکہ آج کل انٹر نیٹ پر بے حد مقبول ہو گیا ہے ۔ اس نوجوان نے ایک تازہ تربوز کی سخت جلد کو ایک تیز چھری کی مددسے گودے سے علیحدہ کیا اور پھر بجلی کی سی تیزی سے اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کھانے کے قابل بنادیا۔یہ ساری کارروائی عام طور پر کئی منٹ لیتی ہے لیکن اس نو جوان نے اپنی مہارت سے 21سیکنڈز میں مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

0 comments:

Post a Comment