نیویارک
…این جی ٹی …امریکی سائنسدانوں نے ایٹم کی مدد سے دنیا کی سب سے چھوٹی
اینیمیٹڈ فلم تیار کرلی ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے
چھوٹی فلم قرار دیا ہے۔آئی بی ایم کے انجینئرز کی تیار کردہA Boy and His
Atom اینیمیٹڈ فلم کے لیے مائیکروا سکوپ سے نظر آنے والے ایٹمز کا استعمال
کیا گیا ہے۔90سیکنڈ دورانیہ کی اس فلم میں ایٹمز کو ایسے ترتیب دیا گیا ہے
جس کے ذریعے ایک بچے کو ڈانس کرتے،بال پھینکتے اور ٹرمپولین پر اُچھلتے
دکھایا گیا ہے۔ایٹم یعنی ذرات کی مدد سے تیار کی گئی دنیا کی سب سے چھوٹی
اسٹاپ موشن مائیکرو اسکوپک فلم کو 10کروڑ مرتبہ میگنی فائی کرنے کے بعد ہی
دیکھا جاسکتا ہے۔
Sunday 5 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment