Friday 10 May 2013

جوریسک پارک 4 کی نمائش معطل کر دی گئی ہے۔
یونیورسل پکچرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم کو 2014 کے وسط تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ’سٹوڈیو اور فلم سازوں کو شائقین تک بہترین فلم پیش کرنے کے لیے مناسب وقت مل سکے۔‘
اب اس فلم کو 13 جون کو سینماؤں میں ریلیز کیا جانا تھا۔
یونیورسل نے ابھی فلم ریلیز ہونے کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
فلم ویب سائٹ باکس آفس موجو کے مطابق 1993 اور 2001 کے درمیان جوریسک پارک سلسلے کی تین فلموں نے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
سٹیون سپیل برگ نے پہلی دو فلمیں بنائی تھیں جب کہ وہ چوتھی فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر ہوں گے۔
ابھی تک فلم کے اداکاروں کا فیصلہ نہیں ہوا اور یہ معلوم نہیں کہ آیا جیف گولڈبلم اور رچرڈ اٹین برو واپس لوٹیں گے یا نہیں۔
پہلی جوریسک پارک فلم 1993 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس میں ایک ایسے تھیم پارک کی کہانی بیان کی گئی تھی جس میں ڈائنوساروں کو کلون کر کے دوبارہ زندہ کیا گیا ہے۔ باکس آفس موجو کے مطابق اس فلم نے دنیا بھر میں 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
امریکہ میں اس فلم نے اب تک 40 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔ اس سال اپریل میں اس فلم کو تھری ڈی میں ریلیز کیا گیا جس نے سوا چار کروڑ ڈالر بٹورے تھے۔

0 comments:

Post a Comment